ہاسن،25؍ جنوری (ایس او نیوز) مچھلی رفت کرنے کے پلاسٹک ڈبوں میں چھپا کر غیر قانونی طور پر منگلورو پہنچانے کے لئے تیار کیا جا رہا 4 ٹن بیف پولیس نے ضبط کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ 7موٹر گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آلور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹَر(کرائم) دنیش کمار اور ان کا عملہ پٹرولنگ کی ڈیوٹی پر تھا، تب انہیں خبر ملی کہ آلور کے پروکروتی نگر کے ایک شیڈ میں مویشی کاٹے جارہے ہیں۔ سب انسپکٹرنے اپنی ٹیم کے ساتھ اس مقام پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی وہاں پر موجود افراد اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منّا نامی ایک شخص جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا جسے حراست میں لے کر تفتیش کرنے پر اس نے بتایا کہ یہ گوشت غیر قانونی طور پرمنگلورو پہنچانے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔